اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی مزید بارشیں ہوں گی، چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر …
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی مزید بارشیں ہوں گی، چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ اس دوران ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔








