وزیر سیفران و انسداد منشیات ڈویژن شہر یار خان آفریدی کا اجلاس خطاب

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) عطیہ دہندہ ممالک اور اداروں نے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کےلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے گزشتہ 40 برس سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی بے لوث میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان خیلات کا اظہار عطیہ دہندہ ممالک اور اداروں کے نمائندوں نے جمعہ کو یہاں پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام منعقدہ فرینڈز …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) عطیہ دہندہ ممالک اور اداروں نے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کےلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے گزشتہ 40 برس سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی بے لوث میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان خیلات کا اظہار عطیہ دہندہ ممالک اور اداروں کے نمائندوں نے جمعہ کو یہاں پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام منعقدہ فرینڈز آف سلوشن فار افغان رفیوجیز (ایف او ایس ایس اے آر) کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلا س میں 36 عطیہ دہندہ ممالک اور اداروں کے سفرائ، پاکستان میں سربراہان اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر سیفران و انسداد منشیات ڈویژن شہر یار خان آفریدی نے امریکی سفیر پال جونز کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی سیکرٹری سیفران محمد اسلم، افغان قونصل خانہ کے قونصل سربراہ سلیم بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply