صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری کی سینئرصحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے اور ترک ثقافت مرکز کے زیراہتمام تقریب میں گفتگو

لاہور۔12 جولائی(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری و لاہور پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیرانور، ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت سینئر صحافیوں نے ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ میڈیا …

لاہور۔12 جولائی(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری و لاہور پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیرانور، ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت سینئر صحافیوں نے ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ میڈیا اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے۔ ملکی معاملات کی اصل تصویر کشی میڈیا کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اپنے معاملات خود حل کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاجروں سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت اصل مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے۔ سیاست اپنی جگہ،قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

Leave a Reply