اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمہ کےلئے خوراک اور غذائی تحفظ ضروری ہے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وہ 2 روزہ پاکستان فوڈ نیوٹریشن انٹرنیشنل سمٹ سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، نیشنل الائنس فار سیف فوڈ اور گین اینڈ کوتھم نے مشترکہ طور پر پاک چائنہ …
وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا 2 روزہ پاکستان فوڈ نیوٹریشن انٹرنیشنل سمٹ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمہ کےلئے خوراک اور غذائی تحفظ ضروری ہے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وہ 2 روزہ پاکستان فوڈ نیوٹریشن انٹرنیشنل سمٹ سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، نیشنل الائنس فار سیف فوڈ اور گین اینڈ کوتھم نے مشترکہ طور پر پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر، اسلام آباد میں کیا گیا تھا۔ وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کانفرنس کا افتتاح کیا اور خوراک اور غذا کےلئے زرعی شعبہ کی اہمیت واضح کی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ گزشتہ 10 سالوں سے کئی مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس شعبہ کی پیداوار گنجائش سے کہیں کم ہے اور گزشتہ 10 سالوں میں مجموعی ملکی پیداوار میں زرعی شعبہ کی پیداوار کا حصہ صرف 3.3 فیصد رہا ہے








