لاہور۔12 جولائی(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور1180 میگاواٹ آر ایل این جی پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔سیکرٹری توانائی نے وزیراعلیٰ کوپلانٹ سے بجلی کی پیداوار اورترسیل کے بارے میں بریفنگ دی‘وزیراعلیٰ نے پاور پلانٹ کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ قائداعظم تھرمل پاور …
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی شیخوپورہ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔12 جولائی(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور1180 میگاواٹ آر ایل این جی پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔سیکرٹری توانائی نے وزیراعلیٰ کوپلانٹ سے بجلی کی پیداوار اورترسیل کے بارے میں بریفنگ دی‘وزیراعلیٰ نے پاور پلانٹ کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ اب تک 10 ارب بجلی کے یونٹ پیدا کر چکا ہے‘اس موقع پر وزیراعلیٰ کو پلانٹ کے با رے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی‘وزیراعلیٰ نے پاور پلانٹ کے ایڈمن بلاک کے احاطے میں پودابھی لگایااورشجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔








