سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 26 اگست سے امریکا میں شروع ہوگا

نیویارک ۔ 19 جولائی (اے پی پی) رواں برس کے چوتھے اور آخری بڑے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 139 واں ایڈیشن 26 اگست سے امریکا کے مشہور شہر نیویارک میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن …

نیویارک ۔ 19 جولائی (اے پی پی) رواں برس کے چوتھے اور آخری بڑے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 139 واں ایڈیشن 26 اگست سے امریکا کے مشہور شہر نیویارک میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔ سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپانی ٹینس سٹار ناﺅمی اوساکا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔

Leave a Reply