کولمبو ۔ 13 اگست (اے پی پی) سری لنکن بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا کر سنبھل گئی، آئی لینڈرز نے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 214 رنز بنا لئے، ڈی سلوا 116 اور چندیمل 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، 26 کے سکور پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد ڈی سلوا اور چندیمل …
سری لنکن بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی،آئی لینڈرز نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی انگز میں 5 وکٹوں پر 214 رنز بنا لئے، ڈی سلوا اور چندیمل نے چھٹی وکٹ میں 188 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، ڈی سلوا 116 اور چندیمل 64 رنز بنا کر ناقابل شکست،سٹارک کی 3 وکٹیں
کولمبو ۔ 13 اگست (اے پی پی) سری لنکن بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا کر سنبھل گئی، آئی لینڈرز نے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 214 رنز بنا لئے، ڈی سلوا 116 اور چندیمل 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، 26 کے سکور پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد ڈی سلوا اور چندیمل نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر کینگروز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور چھٹی وکٹ میں 188 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، اسی دوران ڈی سلوا نے شاندار سنچری اور چندیمل نے نصف سنچری مکمل کی، سٹارک نے 3 اور نیتھن لائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔








