وزیر اعظم عمران خان سے ناصر جاوید ،اشرف قاضی اور شوکت دھنانی کی امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات

101

واشنگٹن۔ 22 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے ناصر جاوید ،اشرف قاضی اور شوکت دھنانی نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں اکیڈیمیا، مینوفیکچرنگ اور سٹیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے اپنی دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحری امور کے وزیر سید علی حیدر زیدی، تجارت کے لئے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدلحفیظ شیخ ، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پالیسی فریم ورک اور بہترین ماحول کی فراہمی، کاروبار کو آسان بنانے کے لئے حکومت کی طر ف سے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں، صنعتی شعبوں کی ترقی اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا۔