پنجاب ہاکی ٹیم 36 ویں سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پنجاب ہاکی ٹیم 36 ویں سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ رواں سال 10 سے 19 اکتوبر تک بھارت کے شہر جالندھر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے آرگنائزر کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور ہم نے چند روز قبل …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پنجاب ہاکی ٹیم 36 ویں سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ رواں سال 10 سے 19 اکتوبر تک بھارت کے شہر جالندھر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے آرگنائزر کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور ہم نے چند روز قبل ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ سرجیت ہاکی سوسائٹی کے مطابق ایونٹ کے آرگنائزرز نے پاکستانی ٹیم کو گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش منانے کے موقع پر امن اقدام کے طور پر کیا ہے۔

Leave a Reply