کابل ۔ 23 جولائی (اے پی پی) افغانستان رواں سال کے آخر میں بھارت کی سرزمین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ، تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ افغانستان کا مجموعی طور پر تیسرا ٹیسٹ ہو گا۔ افغانی ٹیم …
افغانستان نومبر میں بھارتی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا
کابل ۔ 23 جولائی (اے پی پی) افغانستان رواں سال کے آخر میں بھارت کی سرزمین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ، تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ افغانستان کا مجموعی طور پر تیسرا ٹیسٹ ہو گا۔ افغانی ٹیم کو گزشتہ برس ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم رواں سال کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کو زیر کر کے پانچ روزہ کرکٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی تھی۔









