اوول ۔ 14 اگست (اے پی پی) پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی، میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی اور اس نے گرین شرٹس کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 40 رنز کا ہدف دیا، …
یاسر شاہ کی جادوئی باﺅلنگ، پاکستان نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں با آسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر، گرین شرٹس نے 40 رنز کا آسان ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پورا کیا، بیئرسٹو کی 81 رنز کی اننگز رائیگاں، یاسرشاہ کی 5 وکٹیں،یونس خان میچ، مصباح الحق اور کرس ووکس مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار
اوول ۔ 14 اگست (اے پی پی) پاکستان نے انگلینڈ کو چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی، میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 253 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی اور اس نے گرین شرٹس کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 40 رنز کا ہدف دیا، جونی بیئرسٹو کے سوا انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکا، بیئرسٹو 81 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسرشاہ نے 5، وہاب ریاض نے 2، سہیل خان اور افتخار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد بغیر وکٹ گنوائے حاصل کیا، اظہر علی نے معین کو شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، اظہر 30 اور سمیع اسلم 12 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، یونس خان میچ جبکہ مصباح الحق اور کرس ووکس مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔









