صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ، صدر کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں آگاہ کیا

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کامیاب دورہ کرنے پر وزیراعظم کو سراہتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر پاکستان کے بیانیہ کو مو¿ثر انداز …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کامیاب دورہ کرنے پر وزیراعظم کو سراہتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر پاکستان کے بیانیہ کو مو¿ثر انداز میں پیش کرنے کے حوالہ سے اسے بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اعلیٰ سطح کے دورے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، امید ہے کہ اس کامیاب دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔