ٹوکیو ۔ 29 جولائی (اے پی پی) جاپان میں رواں سال 31 مارچ کو ختم ہونے والے ایک سال کے عرصے میں بینک ملازمین کی تعداد میں 3 ہزار 629 افراد کی کمیآئی ہے۔ 2006 کے بعد بینک ملازمین کی تعداد میں یہ سب سے بڑی کمی ہے۔ایک تحقیقی کمپنی کے مطابق مارچ تک جاپان بھر میں 81 بینکوں میں ملازمین کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 778 تھی۔ 62 …
جاپان میں بینک ملازمین کی تعداد میں کمی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 29 جولائی (اے پی پی) جاپان میں رواں سال 31 مارچ کو ختم ہونے والے ایک سال کے عرصے میں بینک ملازمین کی تعداد میں 3 ہزار 629 افراد کی کمیآئی ہے۔ 2006 کے بعد بینک ملازمین کی تعداد میں یہ سب سے بڑی کمی ہے۔ایک تحقیقی کمپنی کے مطابق مارچ تک جاپان بھر میں 81 بینکوں میں ملازمین کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 778 تھی۔ 62 بینک جو مجوعی تعداد کا تقریباً 80 فیصد ہیں، نے ملازمین کی تعداد میں کمی کی ہے۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے باعث بینک اپنے کاروباری نظام کو بہتر کر رہے ہیں اور ڈیٹا کی بڑی مقدار کو سنبھالنے کے لیے خودکار نظام بنا رہے ہیں۔بینکوں کی ایک بڑی تعداد اپنی شاخوں کو کم بھی کر رہی ہے کیونکہ انٹرنیٹ بینکنگ کے دور میں بینک دفاتر میں آنے والے صارفین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔








