دفتر خارجہ کے جنوبی ایشیا و سارک بارے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوراوو اہلووالیا کی طلبی

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ پاکستان کے جنوبی ایشیا اور سارک بارے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوراوو اہلووالیا کو طلب کیا اور 28 جولائی کو لائن آف کنٹرول پر کیلر سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی، بھارتی فائرنگ سے کٹ چار گاﺅں کا رہائشی 28 سالہ منیر …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ پاکستان کے جنوبی ایشیا اور سارک بارے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوراوو اہلووالیا کو طلب کیا اور 28 جولائی کو لائن آف کنٹرول پر کیلر سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی، بھارتی فائرنگ سے کٹ چار گاﺅں کا رہائشی 28 سالہ منیر حسین اور مندھر گاﺅں کی رہائشی خاتون رحمت جان شہید جبکہ تین شہری شدید زخمی ہوئے تھے، بھارت کی قابض افواج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر مسلسل شہری آبادیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہیں یہ سلسلہ 2017ءسے جاری ہے اور اب تک بھارتی افواج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے 1970 واقعات پیش آئے ہیں۔ بھارت کی طرف سے شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے اور اس سے علاقائی امن و سلامتی خطرے میں ہیں اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں تزویراتی غلط اندازہ جنم لے سکتا ہے۔