وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے کوئٹہ پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھر ہر صورت میں ضرور تعمیر کریں گے، کچلاک پراجیکٹ میں شفافیت کو یقینی بنایاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے کوئٹہ میں کچلاک روڈ پر پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کے وہ …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھر ہر صورت میں ضرور تعمیر کریں گے، کچلاک پراجیکٹ میں شفافیت کو یقینی بنایاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے کوئٹہ میں کچلاک روڈ پر پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کے وہ مہمان خصوصی تھے۔ وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک کو 11ملین گھروں کی کمی کا سامنا ہے اور ہم نے ہر صورت میں سستے مکانات کی تعمیرکا عزم کر رکھاہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے تحت تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آج کا پراجیکٹ ان ناقد ین کیلئے بھرپور جواب ہے جنہوں نے اپنے اپنے ادوار حکومت میں کچھ نہیں کیا بلکہ اس اہم ترین شعبہ کو نظر اندا ز کیا۔ وفاقی وزیر طار ق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ کچلاک پر اجیکٹ میں شفا فیت کو یقینی بنایا جائے گا اور بے قاعدگی کرنے والے کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے اور پراجیکٹس کی تیزی سے تکمیل کے لیے وفاقی حکومت کے ملازمین کی ہاﺅسنگ کو اتھارٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق راشد نے وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ کو مستقبل کے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جن مین گوادر ، بلو چستان اور خبیر پختونخوا میں مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبے بھی شامل تھے۔