سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے یوگنڈا پارلیمنٹ کی سپیکر، دولت مشترکہ کی صدر خدیجہ رابیکا کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے یوگنڈا کی پارلیمنٹ کی سپیکر اور دولت مشترکہ کی صدر خدیجہ رابیکا ،سی پی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کی چیئرپرسن اور کیمرون کی پارلیمنٹ کی ممبر لیفکا مینجوا ایمیلا نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس کے …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے یوگنڈا کی پارلیمنٹ کی سپیکر اور دولت مشترکہ کی صدر خدیجہ رابیکا ،سی پی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کی چیئرپرسن اور کیمرون کی پارلیمنٹ کی ممبر لیفکا مینجوا ایمیلا نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاو¿س میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس کے انعقاد اور ایجنڈے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سی پی اے کے صدر اور سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی کی چیئرپرسن نے سی پی اے کی برائے ایشین ریجن کی حالیہ کانفرنس کو سی پی اے ممبر ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت قرار دیا۔ یوگنڈا کی پارلیمنٹ کی سپیکر اور سی پی اے کی صدر خدیجہ رابیکا نے کہا کہ یوگنڈا عالمی اور علاقائی فورمز پر پاکستان کو اپنا ساتھی سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگنڈا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور نہیں مختلف سماجی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کی تجویز دیتے ہوئے اور اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمانی عملے کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں سی پی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کی چیئرپرسن اور کیمرون کی پارلیمنٹ کی ممبر لیفکا مینجوا ایمیلا نے کہا کہ کیمرون پاکستان کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان نے دولت مشترکہ اور دیگر عالمی فورمز پر ہمیشہ کیمرون کے موقف کی حمایت کی ہے۔