مکہ ۔ 30 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کے حکمران اعلیٰ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بڑے بھائی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز 95 ویں برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ گزشتہ شب عشاء کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔شہزادہ بندر بن عبدالعزیز 1923 میں پیدا ہوئے تھے۔ بھائیوں میں وہ دسویں نمبر پر تھے۔ ترتیب میں شاہ فہد کے بعد ان کا نام آتا …
خادم حرمین شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کا انتقال

مزید خبریں
مکہ ۔ 30 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کے حکمران اعلیٰ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بڑے بھائی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز 95 ویں برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ گزشتہ شب عشاء کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔شہزادہ بندر بن عبدالعزیز 1923 میں پیدا ہوئے تھے۔ بھائیوں میں وہ دسویں نمبر پر تھے۔ ترتیب میں شاہ فہد کے بعد ان کا نام آتا تھا۔شہزادہ بندر بن عبدالعزیز نے3 شادیاں کیں تھیں، اور وہ23 بچوں کے والد تھے۔سعودی میڈیا کے مطابق خلیجی اور عرب ممالک کے سربراہوں اور رہنماوں نے سعودی عرب کے شاہی خاندان خصوصاً شاہ سلمان سے تعزیتی پیغام اور ٹیلیفونک رابطے کر کے رنج و ملال کا اظہار کیا۔








