چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور طیارے کے حادثے میں شہید خاندانوں سے اظہارتعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ان کی …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور طیارے کے حادثے میں شہید خاندانوں سے اظہارتعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم ماونڈی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق نے بھی تربیتی کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

مزید خبریں