مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 300000کیوسک اور اخرج 240000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد94900 کیوسک اور اخراج94900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 300000کیوسک اور اخرج 240000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد94900 کیوسک اور اخراج94900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد49200 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد95600 کیوسک اور اخراج 69900کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1528.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.824ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1187.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.606 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.024 ملین ایکڑ فٹ ہے۔