وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آ فریدی کا یورپی ممالک کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آ فریدی نے کہا ہے کہ ایشیاءمیں امن مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے، یورپی اراکین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یورپی ممالک کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں کیا۔ وزیر مملکت …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار خان آ فریدی نے کہا ہے کہ ایشیاءمیں امن مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے، یورپی اراکین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یورپی ممالک کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب میں کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ یورپی ممالک کو اپنے تجارتی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس مسئلہ کے حوالے سے آ واز اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے امریکی برطانوی اور یورپین پارلیمنٹ کے اراکین سے کہا کہ وہ آگے بڑھ کر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوائیں اور انسانیت کو بچانے کےلئے اپنی طاقتور آواز اٹھائیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ یورپ نے سب سے پہلے مہاجرین کو قبول کیا اور یورپ سے زیادہ انسانی حقوق اور امن کو کون سمجھ سکتا ہے، ایک وقت تھا کہ جس کی لاثھی اس کی بھینس روز مرہ کا معمول تھا لیکن اب آپ دنیا کی سربراہی کر رہے ہیں اور یہی وقت ہے کہ آپ آگے بڑھ کر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ایک صدی قبل مسلمان آج سے زیادہ معتدل تھے، آج پاکستان میں مشنری سکول شمالی علاقوں میں کام کرنے کی اجازت ہے، میں نے بھی لاکھوں پاکستانیوں کی طرح مشنری سکول میں تعلیم حاصل کی۔

مزید خبریں