اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کی نئی پارلیمان کے ساتھ یکساں مقاصد کے حصول کےلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں برطانوی و یورپی پارلیمنٹیرینز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانوی یورپین پارلیمنٹیرینز کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کی نئی پارلیمان کے ساتھ یکساں مقاصد کے حصول کےلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں برطانوی و یورپی پارلیمنٹیرینز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیرکے شریک چیئرپرسن رچرڈ کاربٹ کی سربراہی میں برطانوی یورپین پارلیمنٹیرینز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں یورپی پارلیمنٹ کی ہیومین رائٹس کمیٹی کی وائس چیئرمین، ممبر یورپی پارلیمنٹ مس ایرینا وان، چیرمین جے کے ایس ڈی ایم آئی راجہ نجابت، ممبر یورپین پارلیمنٹ شفق محمد، نازیہ رحمان، برسلز سے سردار صدیق خان سمیت کشمیر سے تعلق رکھنے والے برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کے اراکین شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








