وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کےلئے ایک اور اہم قدم، بعض اہم وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری کےلئے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع اہداف اور اقدامات پر مبنی دستاویز وزارتوں کو ارسال

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کےلئے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے جس کے تحت بعض اہم وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری کےلئے وزارت سے متعلقہ نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع اہداف اور اقدامات پر مبنی دستاویز وزارتوں کو …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کےلئے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے جس کے تحت بعض اہم وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری کےلئے وزارت سے متعلقہ نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع اہداف اور اقدامات پر مبنی دستاویز وزارتوں کو ارسال کر دی گئی ہیں ، ان میں نشاندہی کردہ اقدامات کا مقصد سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان وزارتوں میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ توانائی، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ ہوا بازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت، نیشنل ہیلتھ سروسز اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ ان اہداف کو مکمل کرنے کی مدت 3 اور 6 ماہ ہے جس کے بعد ہر وزارت ان اہداف کے حوالہ سے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔ وزارتیں اپنی طرف سے بھی اہداف اور اقدامات ٹاسکنگ دستاویز میں شامل کر سکتی ہیں۔ وزیرِاعظم آفس کی جانب سے ہر وزارت کےلئے صرف انہی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔ ان اہداف میں اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ضروری سامان اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا، ایئر پورٹس پر عوام لناس کےلئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا، شہریوں کو ضرورت پڑنے پر بغیر کسی دقت متعلقہ اداروں سے مدد حاصل کرنے کے حوالہ سے ہوم ایکسس ہیلپ لائن کا قیام، پمز اور پولی کلینک کی سٹینڈرڈائزیشن کا جامع پلان، اسلام آباد کے تمام کالجز میں آن لائن داخلوں کا نظام، سکول کی سطح پر ڈومیسائل کی فراہمی، طالب علوں کو فلاحی کاموں کی جانب راغب کرنے اور ان میں رضاکارانہ جذبہ کو فروغ دینے کے مقصد کیلئے گڈ سٹیزن کور کا قیام، ایئرپورٹس پر بزرگوں اور معذور افرادکو سہولیات کی فراہمی، بجلی کے کنکشن کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

مزید خبریں