کرس گیل بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے

جمیکا ۔ یکم اگست (اے پی پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کرس گیل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ گیل نے رواں سال فروری میں کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو …

جمیکا ۔ یکم اگست (اے پی پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کرس گیل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ گیل نے رواں سال فروری میں کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے لیکن ورلڈ کپ کے دوران ہی انہوں نے اپنے فیصلے پر یو ٹرن لیتے ہوئے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور سلیکٹرز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کیا۔