امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کر دی

واشنگٹن۔ یکم اگست (اے پی پی)امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت امریکا میں موجودگی کی صورت میں ان کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خزانہ کے سیکرٹری سٹیون منوچن نے پابندی کی وجوہات بتاتے ہوئے جواد ظریف پر الزامات عائد کیے کہ وہ ایران کے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت …

واشنگٹن۔ یکم اگست (اے پی پی)امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت امریکا میں موجودگی کی صورت میں ان کے اثاثے منجمد ہو جائیں گے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خزانہ کے سیکرٹری سٹیون منوچن نے پابندی کی وجوہات بتاتے ہوئے جواد ظریف پر الزامات عائد کیے کہ وہ ایران کے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے ایجنڈے کو پھیلاتے ہیںاس فیصلے سے امریکہ دنیا بھر کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ ایران کا رویہ ناقابل قبول ہے۔امریکا کے اس فیصلے کے بارے میں سوشل میڈیا پر جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے مجھ پر اس لئے پابندی عائد کی ہے کیونکہ میں دنیا بھر میں ایران کی ترجمانی کرتا ہوں۔