اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ کوریا کے تاجر اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات جنوبی کوریا میں درآمدکنندگان کی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو …
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے جنوبی کوریا میں درآمد کنندگان کے وفدکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ کوریا کے تاجر اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات جنوبی کوریا میں درآمدکنندگان کی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا سالانہ 535ارب ڈالر کی اشیاءدرآمد کرتا ہے جس میں پاکستان کے لئے وسیع تر استعداد موجود ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہم کوریا کے درآمدکنندگان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔ کوریا کے درآمدکنندگان پاکستان سے درآمدات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کوریا کے درآمدکنندگان کو حکومت کی جانب سے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات اور اصلاحات کے پروگرام سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔








