کراچی۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں، مہم میں تعاون …
وفاقی وزیر علی زیدی کا ”اب ہو گا صاف کراچی“ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ”اب ہو گا صاف کراچی“ مہم کے حوالے سے کے پی ٹی ہیڈ آفس میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو دنیا آپ کے ساتھ ہوتی ہے اور اللہ تعالی آپ کے لئے دروازے کھولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ہزار رضاکار چاہئیں پھر ان کی ٹیمیں بنا کر انہیں شہر کے مختلف اضلاع میں تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے دو مراحل ہوں گے، پہلے مرحلے میں نالے اور اطراف کے کچرے کو صاف کریں گے۔








