ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

78

کنگسٹن ۔ 5 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) منگل کو پروویڈینس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرے میچ مین بھی بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 22 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم تیسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔