اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے استحصال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کے فیصلوں سے خطے کا امن تباہ ہو گا۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یک …
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے استحصال کا نوٹس لے، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے استحصال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کے فیصلوں سے خطے کا امن تباہ ہو گا۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یک طرفہ فیصلہ امن کو خراب کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہی۔ شبلی فراز نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے استحصال کا نوٹس لے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہا کہ بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ آئین کے آرٹیکل 370کا خاتمہ بدترین قانون سازی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کا امن خراب کررہا ہے۔








