اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جمو ں کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلانات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی یکطرفہ اقدام متنازعہ علاقے کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا ۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں مقبوضہ جموں کشمیر کے بارے میں بھارتی اعلانات …
پاکستان نے مقبوضہ جمو ں کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اعلانات کو مسترد کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جمو ں کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلانات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی یکطرفہ اقدام متنازعہ علاقے کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا ۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں مقبوضہ جموں کشمیر کے بارے میں بھارتی اعلانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی حکومت کی طرف سے کوئی یکطرفہ اقدام اس متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں یہ متنازعہ علاقہ ہے۔ جموں کشمیر اور پاکستان کے عوام کے لئے یہ کبھی قابل قبول نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی تنازعہ کے ایک فریق کی حیثیت سے پاکستان غیر قانونی اقدامات سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام ممکنہ راستے اختیار کرے گا۔ پاکستان نے کشمیر نصب العین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔








