سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت بہیمانہ ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا، پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی عالمی برادری کے سامنے نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت بہیمانہ ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا، پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی عالمی برادری کے سامنے نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ ریاست کی خود مختار حیثیت کو ختم کرنے کے حوالے سے مختلف معاملات سمیت کشمیر کمیٹی کو مزید فعال بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی عالمی برادری کے سامنے نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت بہیمانہ ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور منتخب پارلیمان مقبوضہ جموں کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔