وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سول و عسکری قیادت نے کشمیریوں کی آواز سے آواز ملائی‘ ان سے یکجہتی کا اظہار کیا‘ ملک کی قیادت نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ قائداعظم کے دو قومی نظریہ سے اختلاف کرنے والے آج سمجھ چکے ہیں‘ …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سول و عسکری قیادت نے کشمیریوں کی آواز سے آواز ملائی‘ ان سے یکجہتی کا اظہار کیا‘ ملک کی قیادت نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ قائداعظم کے دو قومی نظریہ سے اختلاف کرنے والے آج سمجھ چکے ہیں‘ ہندوستان نے کشمیر میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے‘ پاکستان کشمیریوں کی حمایت کے لئے ہر آپشن استعمال کرے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ آج سول و ملٹری قیادت نے کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر خصوصاً ہندوستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر کسی قسم کی کوئی لچک نہیں دکھائے گا۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور آزادی کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک پاکستان ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہے اور جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مودی نے اپنے اقدام سے دنیا پر ثابت کردیا کہ ہندوستان سیکولر سٹیٹ کے بجائے ایک انتہا پسند سٹیٹ میں تبدیل ہو چکا ہے اور وہ ہندوستانی شہری جنہوں نے قائداعظم کے دو قومی نظریہ سے اختلاف کیا تھا آج کے دن ان کو قائد کی بصیرت‘ وژن کا بخوبی اندازہ ہو گیا اور انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ قائد اعظم نے اس وقت آنے والے حالات کے حوالہ سے ہندو مائنڈ سیٹ کو پڑھ لیا تھا۔

مزید خبریں