اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان رواں سال ماحولیات کے تحفظ کے بڑے فورم آئی یو سی این ایشیاءریجنل کنزرویشن کی میزبانی کرے گا، یہ فورم نومبر میں اسلام آباد میں ہو گا۔ اس حوالہ سے ایک اجلاس جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں آئی یو سی این ایشیاءکے ہیڈ آف نیچرل ریسورس گروپ، ریجنل …
پاکستان رواں سال ماحولیات کے تحفظ کے بڑے فورم آئی یو سی این ایشیاءریجنل کنزرویشن کی میزبانی کرے گا،مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان رواں سال ماحولیات کے تحفظ کے بڑے فورم آئی یو سی این ایشیاءریجنل کنزرویشن کی میزبانی کرے گا، یہ فورم نومبر میں اسلام آباد میں ہو گا۔ اس حوالہ سے ایک اجلاس جمعرات کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں آئی یو سی این ایشیاءکے ہیڈ آف نیچرل ریسورس گروپ، ریجنل ڈائریکٹر، آئی یو سی این پاکستان کے سربراہ اور مختلف رکن ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے موجودہ حکومت کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کےلئے شروع کئے گئے پروگراموں بشمول 10 بلین ٹری سونامی اور صاف و سبز پاکستان کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان رواں سال ریجنل کنزرویشن فورم کی میزبانی کرے گا جو نومبر 2019ءکو اسلام آباد میں ہو گا۔ ملک امین اسلم نے اسے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ سب سے بڑے ماحولیاتی فورم کی میزبانی کرنا پاکستان کےلئے ایک اعزاز ہو گا۔








