ٹورنٹو ۔ 08 اگست (اے پی پی) رافیل نڈال، کیرن خچانوف، فابیو فوگنینی، ڈینیل مڈویڈو اور گیل مونفلس اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئے جبکہ سٹیفانوس، جان اسنر، میلوس راﺅنک اور کورک دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میچز میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(8-6) اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔