رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایم سی بی کے منافع میں 9 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 08 اگست (اے پی پی) رواں سال (کلینڈر ایئر) 2019ءکی پہلی ششماہی کے دوران مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایم سی بی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال میں جنوری تا جون 2019ءکے دوران بینک نے 10 ہزار 675 ملین روپے کا خالص نفع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال میں جنوری تا جون …

اسلام آباد ۔ 08 اگست (اے پی پی) رواں سال (کلینڈر ایئر) 2019ءکی پہلی ششماہی کے دوران مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ (ایم سی بی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایم سی بی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال میں جنوری تا جون 2019ءکے دوران بینک نے 10 ہزار 675 ملین روپے کا خالص نفع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال میں جنوری تا جون 2018ءکے لئے ایم سی بی کا بعداز ٹیکس منافع 9 ہزار 763 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2018ءکے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں سال 2019ءکے اسی عرصہ کے دوران ایم سی بی کے بعداز ٹیکس منافع میں 912 ملین روپے یعنی 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ایم سی بی کی فی حصص آمدن بھی 8.24 روپے کے مقابلہ میں 9.01 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔