وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر سفارتی مشن پر چین روانہ ہو گئے

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر ، سفارتی مشن پر چین روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیر خارجہ دورہ چین کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ چینی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر ، سفارتی مشن پر چین روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیر خارجہ دورہ چین کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ چینی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں