پارلیمنٹ ہائوس میں غباروں سے بنا پرچم عالمی ریکارڈ کا حصہ بن گیا

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار ونکوانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس میں غباروں سے بنا پرچم عالمی ریکارڈ کا حصہ بن گیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس میں غباروں سے بنا قومی پرچم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 14 اگست سے قبل شامل …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار ونکوانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس میں غباروں سے بنا پرچم عالمی ریکارڈ کا حصہ بن گیا ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس میں غباروں سے بنا قومی پرچم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 14 اگست سے قبل شامل ہو جائے گا۔قومی اسمبلی ہال میں لہرایا جانے والا قومی پرچم ہندو کمیونٹی کی طرف سے ہے اور یہ پارلیمنٹ کے لئے تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت سب ملکوں سے زیادہ ہے۔ پوری دنیا کو پاکستان کی ضرورت ہے ہمیں مسئلہ کشمیر پر بھارت کو شٹ اپ کال دینے کی ضرورت ہے ۔آج بھی ذاتی معاملات میں اخلاقیات کو نظر انداز کیا جاتا ہے ماضی میں جو ہوا اسے بھول جانا چاہیے ۔ ڈاکٹر رمیش نے کہا کہ ہمیشہ سچ کی راہ کو اپنانا چاہئے ، پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں قائد اعظم کے فرمان پر عمل کرنا ہے۔

مزید خبریں