حکومت نے نئی قابل تجدید توانائی پالیسی پرکام تیز کردیا، 2025ء تک قابل تجدید توانائی کا انرجی مکس میں حصہ 20 فیصد ہو جائے گا، ذرائع پاور ڈویژن

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) حکومت نے ملک میں سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے قابل تجدید وسائل پر انحصار بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت نئی قابل تجدید توانائی پالیسی پرکام تیز کردیا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں انرجی مکس کا زیادہ تر حصہ مہنگے ایندھن پر مشتمل ہے جسے سستے ایندھن پر مشتمل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔اس …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) حکومت نے ملک میں سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے قابل تجدید وسائل پر انحصار بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت نئی قابل تجدید توانائی پالیسی پرکام تیز کردیا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں انرجی مکس کا زیادہ تر حصہ مہنگے ایندھن پر مشتمل ہے جسے سستے ایندھن پر مشتمل کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں 2025ء تک حکومت 10 ہزار میگاواٹ بجلی اور2030ء تک 18 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرے گی جس سے 2025ء تک قابل تجدید توانائی کا انرجی مکس میں حصہ 20 فیصد اور2030ء تک 30 فیصد ہوجائے گا ۔

مزید خبریں