وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف کی طرف سے ان پر لگایا گیا الزام بھی ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے تاہم انہیں خود اس بات کا حساب دینا چاہیے کہ 15 لاکھ روپے ماہوار انہیں کہاں سے آتا رہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پر شفقت محمود نے …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف کی طرف سے ان پر لگایا گیا الزام بھی ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے تاہم انہیں خود اس بات کا حساب دینا چاہیے کہ 15 لاکھ روپے ماہوار انہیں کہاں سے آتا رہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پر شفقت محمود نے کہا کہ ایک شخص جو وزیر دفاع ‘ وزیر خارجہ اور وزیر پانی و بجلی رہ چکا ہو’ ان کے اقامہ کی ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے’ ان کو یہ بتانا چاہیے کہ یہ کیسے 15 لاکھ ماہوار لے رہے تھے۔ مجھ پر انہوں نے جو الزام لگایا ہے ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

مزید خبریں