قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کراچی میںکھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان والی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کراچی میںکھیلی جائے گی جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ چار روزہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، ہائر ایجوکیشن کمیشن،پاکستان واپڈا، …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان والی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کراچی میںکھیلی جائے گی جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ چار روزہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، ہائر ایجوکیشن کمیشن،پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی شامل ہیں۔ فاٹا کے سوا تمام ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

Leave a Reply