چوہدری محمد سرورکا امر یکہ و برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے1400سے زائد اراکین پارلیمنٹ کو خط

لاہور۔9 اگست(اے پی پی )گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے امر یکہ اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے1400سے زائد اراکین پارلیمنٹ کوکشمیرمیں بھارتی مظالم ،آرٹیکل 370کے خاتمے سمیت پاک بھارت کشیدگی پر لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدترین دہشت گردی ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانیت کا قتل عام ہے جس کو روکنے کیلئے تمام یورپی ممالک کے اراکین پار لیمنٹ اپنا کردار ادا …

لاہور۔9 اگست(اے پی پی )گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے امر یکہ اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک کے1400سے زائد اراکین پارلیمنٹ کوکشمیرمیں بھارتی مظالم ،آرٹیکل 370کے خاتمے سمیت پاک بھارت کشیدگی پر لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدترین دہشت گردی ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور انسانیت کا قتل عام ہے جس کو روکنے کیلئے تمام یورپی ممالک کے اراکین پار لیمنٹ اپنا کردار ادا کر یں‘پاکستان آج بھی امن کا حامی ہے بھارت کی طرف سے محض کاغذی کاروائی سے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی ‘پاکستان مسئلہ کشمیر کے لیے اپنی بھر پور مضبوط حمایت کا دوبارہ اعادہ کرتا ہے اور کشمیریوں کی پرامن تحر یک آزادی میں انکے ساتھ ہے‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آج بھی جنگ نہیں بلکہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کر نا چاہتا ہے بھارت کو بھی مذاکرات کی میز پرآنا چاہیے۔ جمعہ کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے لکھنے جانیوالے خط میں چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کی وجہ سے آج پاکستان اور بھارت کے تعلقات انتہائی نازک دور میں ہیں اس لیے آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں ۔دونوں ملکوں کے درمیان بھارت کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی وجہ سے تناﺅ میں شدت آگئی ہے‘ آرٹیکل 370 کے خاتمے کا مطلب یہ ہے کہ مودی نے کشمیر پر قبضے کو الحاق میں تبدیل کر دیا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی بدتر ین خلاف ورزی ہے ‘یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے اس سے کشمیر میں مزید تشدد بڑھے گا اور یہ صورتحال خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے ایک خطرہ بنے گی۔

مزید خبریں