مقبوضہ کشمیر میں فورسز کی فائرنگ سے ایک لڑکے سمیت پانچ کشمیری شہید

سرینگر ۔ 16 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںسرینگر اوربڈگام کے اضلاع میں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر فائرنگ سے ایک لڑکے سمیت پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام میںبیروہ کے علاقے آری پنتھن میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پرفائرنگ سے چار شہری شہید اور بارہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ سرینگر کے علاقے بٹہ مالو بھارتی پولیس …

سرینگر ۔ 16 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںسرینگر اوربڈگام کے اضلاع میں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر فائرنگ سے ایک لڑکے سمیت پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام میںبیروہ کے علاقے آری پنتھن میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پرفائرنگ سے چار شہری شہید اور بارہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ سرینگر کے علاقے بٹہ مالو بھارتی پولیس کی طرف سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے دسویں جماعت کا طالب علم محمد یاسر شیخ شہید ہو گیا ۔ان شہادتوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کو 79ہو گئی ہے۔

Leave a Reply