اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ حج کے بعد جاری فلائیٹ آپریشن15 ستمبرتک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ۔ حج کے بعد ملک کے 10بڑے شہروں میں حاجیوں کی واپسی …
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ حج کے بعد جاری فلائیٹ آپریشن15 ستمبرتک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امورکے مطابق رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ۔ حج کے بعد ملک کے 10بڑے شہروں میں حاجیوں کی واپسی کےلئے پروازوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہفتہ کو پشاور،کراچی، فیصل آباد،اسلام آباد، لاہور سمیت دیگرشہروں میں پی آئی اے ، سعودی ایئرلائن اور ایئر بلیو کی پروازوں کے ذریعہ حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ حاجیوں کی واپسی کا عمل 15ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔








