اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ میں ایک کشمیر سیل تشکیل دیا جارہا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی سفارت خانوں میں ایک فوکل پرسن مقرر کریں گے، وزیر اعظم کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں سب جماعتوں کی نمائندگی تھی، یکجہتی کا جو پیغام ہم نے مظفرآباد میں …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وزارت خارجہ میں ایک کشمیر سیل تشکیل دیا جارہا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی سفارت خانوں میں ایک فوکل پرسن مقرر کریں گے، وزیر اعظم کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں سب جماعتوں کی نمائندگی تھی، یکجہتی کا جو پیغام ہم نے مظفرآباد میں دیا وہی پیغام اس کمیٹی کے اجلاس میں دیا گیا ہے،گزشتہ روز مسئلہ کشمیر کو سب سے بڑے فورم پر اٹھایا گیا جہاں کشمیر کے حوالے سے گیارہ قراردادیں موجود ہیں، پوری کمیٹی اس بات پر متفق ہے کہ مودی سرکار نے نہرو کے فلسفے کو دفن کر دیا، ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب ہندوستان کی حکمت عملی میںمودی، امیت شاہ اور دیول تین نمایاںکردار ہیں، بین الاقوامی میڈیا نے کھل کر حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ان کے ساتھ روابط کے حوالے سے بھی طویل مشاورت ہوئی ہے،کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ عین ممکن ہے کہ بھارت توجہ ہٹانے کے لیے کوئی جھوٹا آپریشن کرے، ہم پہلے مطلع کرنا چاہتے ہیںکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمیں لابنگ کے لئے کاوشوں کو تیز کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرسید فخر امام اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی شرکت کی۔








