اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی پیشہ وارانہ و مالیاتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے خدمات کی برقی مواصلاتی آلات پر منتقلی، نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے تارکین وطن کے ترسیلات زر وطن بھجوانے، ڈاک کی بین الاقوامی ترسیل سمیت متعدد انقلابی اقدامات کے تحت نہ صرف زبوں …
پاکستان پوسٹ تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال کے دوران انقلابی اقدامات کے تحت فعال اورمنافع بخش ادارہ بن چکا ہے، ترجمان ذاکر اﷲ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی پیشہ وارانہ و مالیاتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے خدمات کی برقی مواصلاتی آلات پر منتقلی، نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سے تارکین وطن کے ترسیلات زر وطن بھجوانے، ڈاک کی بین الاقوامی ترسیل سمیت متعدد انقلابی اقدامات کے تحت نہ صرف زبوں حالی کے شکار محکمہ کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا بلکہ ملکی معیشت میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ترجمان ذاکر اﷲ خان نے محکمہ ڈاک کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے موجودہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے قلم دان سنبھالنے کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان پوسٹ میں بے پناہ صلاحیت ہے ہم صرف چھ ماہ میں پاکستان پوسٹ کی تقدیربدل کے رکھ دیں گے اور بالخصوص گزشتہ چھ ماہ میں ایسے اقدامات اٹھائے گئے جن کے باعث محکمہ اپنی مالی زبوں حالی پر قابو پا کر اپنے پاﺅں پرکھڑا ہونے اورایک فعال اورمنافع بخش ادارہ بننے کی منزل کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔








