اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کے لئے ”صحت سہولت“ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی بہبود اور حقوق کی پاسداری ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، ریاست مدینہ کے وژن کی روشنی میں صحت سہولت اور ”احساس“ پروگرام شروع کئے گئے، پاکستان کو ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں رحم، انسانیت اور …
وزیراعظم عمران خان کا خصوصی افراد کے لئے صحت سہولت کارڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کے لئے ”صحت سہولت“ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات کی بہبود اور حقوق کی پاسداری ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، ریاست مدینہ کے وژن کی روشنی میں صحت سہولت اور ”احساس“ پروگرام شروع کئے گئے، پاکستان کو ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں رحم، انسانیت اور انصاف ہو۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس میں صحت سہولت پروگرام کے اجراءکے لئے منعقدہ تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کئے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افراد کی طرح قوموں کا بھی وژن ہوتا ہے، پاکستان بھی ایک وژن کے تحت بنا، ہم اس سے دور چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مدینہ کی ریاست کی طرح اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا، ریاست مدینہ جدید وژن کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی، ریاست مدینہ انسانیت اور انصاف کے اصولوں پر قائم ہوئی تھی۔








