وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی وفاقی وزیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے ہفتہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن، سیکرٹری اطلاعات محترمہ زاہدہ پروین، ممبران منصوبہ بندی کمیشن اور دونوں وزارتوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے ہفتہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن، سیکرٹری اطلاعات محترمہ زاہدہ پروین، ممبران منصوبہ بندی کمیشن اور دونوں وزارتوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کو مناسب طریقے سے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات عوام تک پھیلانے میں وزارت اطلاعات کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران وزارت اطلاعات کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

مزید خبریں