مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد نے اتوار کو پارلیمنٹ لاجز کے لان میں پھلدار پودا لگایا

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے تحت شروع کی گئی شجر کاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان“ کے دوران مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد نے اتوار کو پارلیمنٹ لاجز کے لان میں پھلدار پودا لگایا۔ اس موقع پر وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی ان کے موجود تھے۔ پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے سربراہ …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے تحت شروع کی گئی شجر کاری مہم ”پلانٹ فار پاکستان“ کے دوران مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد نے اتوار کو پارلیمنٹ لاجز کے لان میں پھلدار پودا لگایا۔ اس موقع پر وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی ان کے موجود تھے۔ پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے سربراہ محمد اشرف نے ادارے کے زیر اہتمام "پلانٹ اے فروٹ ٹری” پراجیکٹ سے مشیر تجارت کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅدنے کہا کہ پلانٹ اے فروٹ ٹری کے تحت شجر کاری مہم میں نیوٹریشن کا پہلو اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کودرپیش بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا مقابلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی شجر کاری مہم سے کریں گے۔ پلانٹ اے فروٹ ٹری کا مقصد عوام میں نان کمرشل فروٹ ٹری لگانے کا رجحان اجاگر کرنا ہے۔

مزید خبریں