حکومت نے صحت انصاف ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراءکیا ہے

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے وژن کے تحت حکومت نے صحت انصاف ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراءکیا ہے، ضم ہونے والے قبائلی علاقہ جات اور تھرپارکر سمیت ملک بھر کے 20 لاکھ غریبوں، ناداروں اور مستحق خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے وژن کے تحت حکومت نے صحت انصاف ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراءکیا ہے، ضم ہونے والے قبائلی علاقہ جات اور تھرپارکر سمیت ملک بھر کے 20 لاکھ غریبوں، ناداروں اور مستحق خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔حکومت نے صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کو 7لاکھ 20ہزار روپے تک علاج معالجہ کےلئے بیمہ فراہم کر رہی ہے جب کہ اس سے زائد کے اضافی اخراجات پاکستان بیت المال کے ذریعے ادا کیے جا سکیں گے۔ طبی نگہداشت کی سہولت کے تحت ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے علاوہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں