وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کابل بم دھماکے میں کثیر تعداد میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،پاکستان …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کابل بم دھماکے میں کثیر تعداد میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،پاکستان نے خود دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے ۔وزیر خارجہ نے کابل دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مزید خبریں