اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)موجودہ حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوراً بعد ملک میں معاشی اصلاحات لانے کے لئے اقدامات کا آغاز کیا تا کہ ملک سے بدعنوانی اور ٹیکس چوری کا خاتمہ کر کے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دی جا سکے۔ ایک سال کے عرصہ میں ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئی ہیں اور ریونیو کی وصولی کے لیے …
موجودہ حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوراً بعد ملک میں معاشی اصلاحات لانے کے لئے اقدامات کا آغاز کیا، فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)موجودہ حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوراً بعد ملک میں معاشی اصلاحات لانے کے لئے اقدامات کا آغاز کیا تا کہ ملک سے بدعنوانی اور ٹیکس چوری کا خاتمہ کر کے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دی جا سکے۔ ایک سال کے عرصہ میں ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئی ہیں اور ریونیو کی وصولی کے لیے مختلف جرا¿ت مندانہ اور مشکل فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو معاشی بحران اسے ورثہ میں ملا، 30ہزار ارب روپے کے بیرونی قرضے اور خزانہ خالی تھا جس کی وجہ سے حکومت کو معاشی اصلاحات کرنا پڑیں۔








